امریکی ویزا پروگرامز کا غلط استعمال اور امریکیوں کے روزگار کو نقصان کی پاداش میں امریکا نے ایچ سی ایل، وائپرو، ٹاٹا کنسلٹنسی، انفوسس، کوگنیزنٹ سمیت 8 بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پرمننٹ لیبر سرٹیفیکیشن پروگرام سے معطل کر دیا۔
اب بھارتی کمپنیاں ماضی کی طرح اپنے غیرملکی ملازمین کو امریکی گرین کارڈ نہیں دلوا سکیں گے۔ امریکی ملازمین کی جگہ غیرملکی ملازمین نہیں لے سکیں گے۔
یاد رہے کہ امریکا میں کوئی کمپنی کسی غیر ملکی ملازم کو مستقل رہائش دلوانا چاہے تو عام طور پر اسے پہلے محکمہ محنت سے PERM سرٹیفکیشن حاصل کرنا ہوتی ہے۔
اس کے لیے کمپنی کو ظاہر کرنا پڑتا ہے کہ متعلقہ ملازمت کے لیے مناسب اور اہل امریکی کارکن دستیاب نہیں اور غیر ملکی کارکن کی بھرتی سے امریکی ملازمین کی تنخواہوں اور ملازمت کے حالات پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ سرٹیفکیشن روزگار کی بنیاد پر گرین کارڈ حاصل کرنے کے عمل کا اہم مرحلہ ہے۔
یہ پیشرفت بھارت کے عالمی آئی ٹی آؤٹ سورسنگ ماڈل کے لیے ایک نئی کاروباری اور پالیسی رکاوٹ کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔







