پاکستان میں مہنگائی کی رفتار ایک بار پھر تیز! ادارۂ شماریات پاکستان کی تازہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 11.85 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ مہنگی، 12 سستی جبکہ 20 کی قیمتیں برقرار رہیں۔

ایک ہفتے میں کیا مہنگا ہوا؟

ایل پی جی کی قیمت میں 22.44 فیصد، مرغی کے گوشت میں 12.20 فیصد، پیاز میں 4.19 فیصد، شرٹنگ کپڑے میں 1.86 فیصد، سادہ ڈبل روٹی میں 1.66 فیصد اور آٹے میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔ لہسن، جلانے کی لکڑی اور گھی بھی مہنگے ہوئے۔

ایک ہفتے میں کیا سستا ہوا؟

ٹماٹر 21.99 فیصد، پیٹرول 3.63 فیصد، کیلے 2.42 فیصد، ڈیزل 1.68 فیصد، آلو 1.38 فیصد اور دال چنا 0.93 فیصد سستے ہوئے۔ انڈوں اور پاؤڈر دودھ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

ایک سال میں مہنگائی کی صورتحال

ایل پی جی 107.12 فیصد، پیاز 72.81 فیصد، بجلی 58.59 فیصد، پیٹرول 44.17 فیصد، ڈیزل 41.56 فیصد، مرغی کا گوشت 38.99 فیصد اور آٹا 36.49 فیصد مہنگا ہوا۔

اسی عرصے میں مٹن 14.66 فیصد، بیف 12.10 فیصد، سادہ ڈبل روٹی 10.82 فیصد اور تیار چائے 8.36 فیصد مہنگی ہوئی۔

دوسری جانب سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر 71.72 فیصد، آلو 40.75 فیصد، چینی 25 فیصد اور انڈے 22.14 فیصد سستے ہوئے۔