وزیراعظم کی جانب سے منظورکردہ آٹو پالیسی ڈرافٹ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد نافذ ہوتا ہے تو نئی اور پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی آئے گی۔

جون میں ختم ہونے والی پالیسی میں نافذ کردہ ٹیرف کم ہونے سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔

بڑی و چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان، روایتی گاڑیوں کی قیمتوں میں 8 سے 10 فیصد کمی۔ استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی۔ 15 ہزار ڈالر مالیت سے کم والی الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں تقریبا 20 فیصد تک کمی متوقع ہے۔

1000 سی سی سے زائد گاڑیوں پر آئس لیوی لگائی جائے گی۔ 2 سے 10 فیصد ہو گی، جمع شدہ رقم 500 ارب روپے سے زائد تین اسمبلرز کو سبسڈی کی صورت دی جائے گی تاکہ وہ ایکسپورٹ کر سکیں۔

نئی آٹو پالیسی کا ڈرافٹ آئی ایم ایف کو ملنے کے بعد منظور ہوتا ہے تو پھر یہ کابینہ میں آئے گا جہاں سے منظوری کے بعد نافذ ہونے میں دسمبر تک کا وقت لگ سکتا ہے۔