کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پیٹرول 20 سے 25 روپے سستا کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، حکومت کو پیٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑی گاڑیوں پر 100 روپے کے بجائے 200 روپے لیوی عائد کی جاسکتی ہے، تاہم عام شہریوں کو ریلیف دینا ضروری ہے۔

دوسری جانب حکومت کا مؤقف ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے طویل مدتی پالیسی بنانا ہوگی۔

فیول سبسڈی دینے سے 163 پیٹرول پمپس کا انکار!

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 106، سندھ میں 47 جبکہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں پانچ، پانچ پیٹرول پمپس مستحق شہریوں کو سبسڈی فراہم نہیں کررہے۔

حکومت نے سبسڈی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ پیٹرول پمپس کی فہرست اوگرا کے حوالے کردی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس کے بعد حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی سے رابطہ کر کے منگل 10 نومبر کو مذاکرات کے فائنل راؤنڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

کیا حکومت اور جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے کسی متفقہ فارمولے پر پہنچ سکیں گے یا معاملہ لانگ مارچ تک جائے گا؟

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ خصوصی ثاقب سعید کی رپورٹ۔