کل سے حیران ہوں کہ ہمارا سماج اور ہمارے نوجوان کس اخلاقی پستی کا شکار ہو رہے ہیں۔
ہوا یوں کہ کل دوپہر ایک مبینہ TCS نمائندے کی دو بار کال آئی.پہلی بار فون اٹینڈ نہ کیا دوسری بار یہ سوچ کر اٹینڈ کر لیا کہ شاید کوئی صحافی یا نیا لکھنے والا نہ ہو۔
فون کرنے والے نے بڑی شائستگی سےمیرا پورا نام لے کر پارسل کی بات کی اور پھر تصدیقی کوڈ مانگا.جب میں نے کہا بیٹا آپ نےکیسے یہ سمجھ لیا کہ مجھے اس وٹس ایپ ہیک کرنے کے عمل کا علم نہیں ہو گا۔
یہ سُنتے ہی وہ اتنی گھٹیا زبان استعمال کرنے لگا کہ بیان سے باہر ہے ، میں نے فون بند کرنے کی بجائے اُسے کہا کہ ہو سکتا ہے میں آپ کی ماں کی ہم عمر ہوں. مگر وہ بالکل شرمندہ نہ ہوا میں نے فون بند کر دیا۔
مجھے اُس کی گالیوں سے کوئی فرق نہیں پڑا، مگر یہ ضرور سوچنے پر مجبور ہوئی کہ فراڈ کرنے والا اپنی ناکام کوشش پر اتنا ناراض کیوں ہو جاتا ہے جیسے اُس کے ساتھ ناانصافی ہو گئی ہو۔
شاید دھوکہ دینے والوں کو سب سے زیادہ تکلیف اُس وقت ہوتی ہے جب اُن کا فریب کامیاب نہ ہو۔
شاید گالیاں دینا بعض اوقات ایک حربہ بھی ہوتا ہے تاکہ سامنے والا پریشان ہو جائے یا گفتگو ختم کر دے یا
کچھ فراڈی اپنی نظر میں اپنے جرم کو جرم نہیں سمجھتے اس لیے جب کوئی ان کی چال پکڑ لے تو وہ خود کو بے نقاب محسوس کرتے ہیں اور جارحانہ ہو جاتے ہیں۔
متعلقہ محکموں کو ایسے جرائم کی سختی سے روک تھام کرنی چاہیے ورنہ فراڈ بھی ایک کاروبار بن جائے گا۔







