اسلام آباد: پاکستان بھر میں 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ کے مطابق وفاقی حکومت نے پیر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق 9 نومبر کو علامہ اقبال ڈے کے موقع پر تمام ملک میں عام تعطیل ہوگی۔ یوم اقبال کے موقع پر تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔







