اسلام آباد: پاکستان کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 2019 کے بعد ملک کی prison population میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان پریزن ڈیٹا رپورٹ 2026 (Pakistan Prison Data Report 2026) کے مطابق ملک بھر کی جیلوں میں اس وقت 110,513 افراد قید ہیں، جبکہ 2019 میں یہ تعداد 73,616 تھی۔ یوں سات برس کے دوران قیدیوں کی تعداد میں 50.1 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 2009 سے 2018 تک پاکستان کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد نسبتاً مستحکم رہی اور عمومی طور پر 74 ہزار سے 84 ہزار کے درمیان رہی۔ اس پورے عرصے میں مجموعی اضافہ تقریباً ایک فیصد تھا، تاہم 2019 کے بعد رجحان تیزی سے تبدیل ہوا۔
صرف 2024 سے 2026 کے درمیان قیدیوں کی تعداد 102,026 سے بڑھ کر 110,513 ہوگئی، جو دو برس میں 8.3 فیصد اضافہ ہے۔
صوبائی سطح پر بھی صورتحال یکساں نہیں۔ پنجاب اور سندھ میں قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جیلوں کی آبادی میں کمی ریکارڈ کی گئی۔







