اسلام آباد: پاکستان کی جیلوں میں ان کی منظور شدہ گنجائش سے 41,681 زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں اور قومی سطح پر جیلیں اپنی گنجائش کے مقابلہ میں 160.6 فیصد پر کام کر رہا ہے۔

پاکستان پریزن ڈیٹا رپورٹ 2026 Pakistan Prison Data Report 2026 کے مطابق ملک کی جیلوں میں 110,513 قیدی موجود ہیں، جبکہ ان کی مجموعی منظور شدہ گنجائش تقریباً 68,832 افراد کی ہے۔

صوبوں میں صورتحال میں نمایاں فرق ہے۔ سندھ کی جیلیں 193 فیصد جبکہ پنجاب کی جیلیں 176.5 فیصد گنجائش پر کام کر رہی ہیں۔

اس کے مقابلے میں خیبرپختونخوا کی جیلوں میں زیراستعمال گنجائش 85.6 فیصد اور بلوچستان میں 99.6 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کے رش کے حل کر کے طور پر صرف مزید جیلیں تعمیر کرنا درست نہیں، کیونکہ ملک میں صرف انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد ہی موجودہ مجموعی گنجائش سے 14 ہزار سے زیادہ ہے۔