اسلام آباد: پاکستان کی جیلوں میں 28 ہزار سے زائد افراد کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ (CNSA) کے تحت قید ہیں، جو ملک کی مجموعی قیدیوں کی تعداد کے ایک چوتھائی سے زیادہ بنتے ہیں۔
Pakistan Prison Data Report 2026 کے مطابق 2023 سے 2026 کے دوران منشیات سے متعلق مقدمات میں قید افراد کی تعداد میں 43.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو مجموعی قیدیوں میں اضافے کی رفتار سے کہیں زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2023 میں CNSA کے تحت قیدیوں کی تعداد 19,636 تھی، جو 2026 میں بڑھ کر 28,161 ہوگئی۔
ان میں 23,005 افراد انڈر ٹرائل جبکہ صرف 5,156 سزا یافتہ ہیں۔ یوں منشیات کے مقدمات میں قید افراد کی بھاری اکثریت کے مقدمات کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
رپورٹ 2022 میں CNSA میں ہونے والی ترامیم، لازمی کم سے کم سزا، ضمانت پر پابندیوں اور پیرول، پروبیشن اور remission تک محدود رسائی کو اس اضافے کے اہم قانونی عوامل میں شمار کرتی ہے۔







