اسلام آباد: پاکستان میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں دو سال کے دوران غیر معمولی 31.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Pakistan Prison Data Report 2026 کے مطابق 2024 میں ملک بھر کی جیلوں میں 1,534 خواتین قید تھیں، جن کی تعداد 2026 میں بڑھ کر 2,020 ہوگئی۔

ملک میں موجود خواتین قیدیوں میں سے 1,586 انڈر ٹرائل ہیں، جو مجموعی خواتین قیدیوں کی تعداد کا تقریباً 78.5 فیصد بنتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس اضافے میں منشیات کے مقدمات کا نمایاں کردار ہے۔ صرف پنجاب میں 1,442 خواتین قیدیوں میں سے 570 CNSA کے تحت قید ہیں۔

پنجاب میں منشیات کے مقدمات میں قید خواتین کی تعداد 2024 کے مقابلے میں 110.3 فیصد بڑھ گئی۔