اسلام آباد: پاکستان کی جیلوں میں بچوں کی تعداد میں دو برس کے دوران 26.1 فیصد کمی ہوئی ہے، تاہم زیر حراست بچوں میں سے تقریباً نو میں سے آٹھ اب بھی انڈر ٹرائل ہیں۔
Pakistan Prison Data Report 2026 کے مطابق 2024 میں ملک کی جیلوں میں 1,584 بچے موجود تھے، جن کی تعداد 2026 میں کم ہو کر 1,170 رہ گئی۔
تاہم ان میں سے 86.41 فیصد بچوں کے مقدمات ابھی زیر سماعت ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے تقریباً 160 اضلاع کے مقابلے میں صرف 8 جووینائل جسٹس کمپیٹیز اور 13 juvenile courts رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں اڈیالہ جیل کی مثال دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وہاں موجود 82 بچوں میں سے 79 انڈر ٹرائل تھے جبکہ 29 کے پاس قانونی نمائندگی بھی نہیں تھی۔ بعض بچوں کو ضمانت ملنے کے باوجود مالی surety اور محفوظ جگہ دستیاب نہ ہونے کے باعث جیل میں رہنا پڑا۔







