پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پی ٹی آئی پر دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں۔ پاک فوج ہماری ہے، ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔ ہم سب کچھ ہو سکتے ہیں لیکن دہشت گردوں کے پشت پناہ نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیں زخم دیا ہے، ایسے بیانات کے بین الاقوامی سطح پر بھی اثرات ہوں گے۔ اگر ہم دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں تو ہمیں پھانسی دے دیں، لیکن بے بنیاد الزام فوری واپس لیں۔
بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی، گورنر راج اور فوج بلانے کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملاقات کے خوف سے پوری حکومت ختم کر دی گئی۔ ایسے اقدامات سے وفاق کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔







